بجنور// اترپردیش کے شہر بجنور میں جمعہ دیر رات بدمعاشوں نے داروغہ کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتول داروغہ منڈاور تھانے کے بالاوالی چوکی انچارج کے عہدہ پر تعینات تھا۔خیال رہے کہ شہجور سنگھ ملک کا بدمعاشوں نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ اس کے بعد لاش سڑک کنارے کھیت میں پھینک کر ان کی پستول لے کر فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ اسی درمیان ایک نوجوان کی کی نظر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل پر پڑی تو اس نے مقامی لوگوں کو اس کی طلاع دی۔وہیں داروغہ کی لاش سڑک کنارے کھیت میں پڑی تھی۔ گردن اور پیر کٹے ہوئے تھے۔ جسم پر چوٹ کے کافی نشان تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم جگت راج اور ایس پی اتل شرما کئی تھانوں کی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔ایس پی اتل شرما نے بتایا کہ ش?جور سنگھ ملک چوکی میں واقع رہائش گاہ میں رہتے تھے ، جبکہ ان کا خاندان میرٹھ میں بائی پاس پر رہتا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔