Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بجلی کی پیداوار میں اضافہ مطلوب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 1, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے ہمہ رخی لائحہ عمل اختیار کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ترسیلی و تقسیمی نقصانات کو کم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے صارفین کو24گھنٹے بلاخلل بجلی فراہم ہوگی ۔نائب وزیر اعلیٰ مختلف پن بجلی پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ افسران کی ایک میٹنگ میںلے رہے تھے جو جموں وکشمیر ریاستی پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ریاست کے مختلف حصوں میں تعمیر کر رہا ہے ۔ یہ اعلیٰ سطحی میٹنگ آج بغلیہار چندرکوٹ میں منعقد ہوئی ۔رکن اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگے ، کمشنر سیکرٹر ی پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی کمشنر رام بن اور دیگر سول ، پولیس اور متعلقہ اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔نائب وزیرا علیٰ نے ریاست کی پن بجلی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے زیر تعمیر بجلی پروجیکٹوں پر جاری کام میں سرعت لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے صارفین کو 24گھنٹے بلا خلل بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی یو جے وائی کے تحت ریاست کے بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ آر اے پی ڈی آر پی ، آئی پی ڈی ایس جیسی سکیمیں بھی بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کے لئے متعارف کی گئی ہیں۔ریاست بالخصوص رام بن اور چناب میں پن بجلی کی پیداوار کی بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ساولا کوٹ اور کرتھے پن بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر طلب کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ دیگر چھوٹے پن بجلی پروجیکٹوں عنقریب کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دیگر پن بجلی پروجیکٹوں پر کام عنقریب شروع کیا جائے تاکہ ریاست بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوسکے۔انہوںنے محکمہ بجلی کو بجلی کی چوری پر قابو پانے کے لئے مقامی رکن قانون سازیہ ، ضلع انتظامیہ کے حکام اور علاقے کے معززین سے رجوع کرنے کے لئے کہا۔ ڈاکٹر سنگھ نے محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینئر کو اس ضمن میں بجلی کی چوری پر مو¿ثر طور قابو پانے کے لئے فیڈر وار شیڈول مرتب کرنے کے لئے کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے لئے یہ ایک بہت بڑا چلینج ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے سماجی نگرانی کافی اہم رول ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے بغیلہار بجلی پروجیکٹ کی پیدوار اور اس کے ترسیلی نظام کا بھی جائزہ لیااور افسروں کو پروجیکٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے قریبی تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی۔منیجنگ ڈائریکٹر ایس پی ڈی سی نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے پروجیکٹوں پر جاری کام سے متعلق تفاصیل پیش کیں اور اس ضمن میں کارپوریشن کی جانب سے زیر تعمیر پروجیکٹوں کی تکمیل میں حائل مختلف مسائل کو بھی اُبھارا ۔رکن اسمبلی رام بن نے دسا علاقے میں برہمہ در مالواں مائیکرو پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر سے متعلق معاملہ دوران میٹنگ اٹھا یا ۔ وزیر نے متعلقہ حکام کو مذکورہ پروجیکٹ کی تعمیر کے امکانات پر غور کر کے اس ضمن میں ایک منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔اس سے قبل مختلف وفود نائب وزیراعلیٰ سے ملے اور اپنی مانگوں اور مسائل سے آگاہ کیا۔ وفود نے پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی کی مانگ کی۔ایک اور وفد نے ساولا کوٹ پن بجلی پروجیکٹ سے متاثرہ مقامی لوگوں کو معاوضے کا بھی مطالبہ کیا اور بغلیہار کے آس پاس رہنے والے علاقے کے ہر کنبے کو 100یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی بھی مانگ کی گئی۔جے کے پی ڈی سی کے ڈیلی ویجروں کا ایک وفد بھی نائب وزیراعلیٰ سے ملا اور نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کی مانگ کی۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ یہ معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ پہلے ہی اٹھایا گیا ہے۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر رام بن کو لوکل ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت اہم بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

کشمیر

ریاسی انتظامیہ نے بڈھا امرناتھ یاتراکے انتظامات کو حتمی شکل دی یاترا کی پرامن، محفوظ اور باوقار تکمیل کیلئے تمام محکمہ جات کو مشترکہ کوششوں کی ہدایت

July 21, 2025
کشمیر

محکمہ جل شکتی حکومتی نظروں سے اوجل ۔4ڈویژنوں کی 141میں سے95واٹر سپلائی سکیمیں فلٹریشن پلانٹوں کے بغیر

July 21, 2025
کشمیر

کشتواڑ کے جنگلات کھنگالنے کا آپریشن جاری کئی مطلوب ملی ٹینٹوں کی موجودگی کا خدشہ

July 21, 2025
کشمیر

پولیس کانسٹیبل کا حراستی تشدد ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?