راجوری//راجوریس کے نوشہرہ سب ڈویژن میں لڑوکا علاقہ کے مکینوں نے بجلی کے وولٹیج کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے لاکھوں مالیت کے برقی آلات کے نقصان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔لڑوکا میں خواتین سمیت مظاہرین نے مین روڈ پر جمع ہو کر محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں علاقے میں بجلی میں اچانک اتار چڑھاؤ ہوا ہے جس سے مختلف نوعیت کے آلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور غریب خاندانوں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔مظاہرین نے محکمہ پاور ڈویلپمنٹ کے فیلڈ سٹاف پر فیلڈ کی صورتحال سے نمٹنے میں مکمل ناکامی اور لوگوں کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب جہاں محکمہ بجلی میں آرہے خلل کو دور کرنے میں ناکام ہے وہائیں دوسری جانب جان بوجھ کر لوگوں کا نقصان بھی کیا جارہا ہے ۔