Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بجلی کی نایابی اور پانی کی عدم دستیابی

Towseef
Last updated: December 28, 2023 12:21 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

اخباری اطلاعات کے مطابق یخ بستہ سردیوں کے ان ایام میں وادیٔ کشمیر کے لوگوں کو روز مرہ زندگی میں جو بعض بنیادی مسائل درپیش ہیں ،اُن میں پینے کے پانی کی قلت بھی شامل ہوگئی ہے ،جو کہ دن بہ دن شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔بعض اضلاع میں بیشتر آبادی پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث ندی نالوں کابچا کُچا ناصاف اور مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جبکہ بعض شہری علاقوں میںلوگ ٹیوب ویلز کا بغیر ٹیسٹ شدہ پانی سے اپنی ضروریات پوری کررہے ہیں۔جس کے نتیجے میں اُنہیںمختلف بیماریوں کا شکار ہو نے کا خدشہ لاحق رہتاہے ۔چلہ کلاں کی یخ بستہ اور منجمند کرنے والی سردیوں میںپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے سرینگر شہر اور مضافات کے بہت سے علاقوں میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔ظاہر ہے کہ وادی ٔکشمیر میں سردی کی شدت برقرار ہے اور رات کے وقت درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کے باعث جہاں آبی ذخیروں ، جھیلوں اور ندی نالوں کے کچھ حصے منجمند ہوچکے ہیںوہیں بیشتر چھوٹی چھوٹی پائپ سپلائی لائنیں بھی جم گئی ہیں،جس کے نتیجے میں پانی کی دستیابی میں بھی تواتر کے ساتھ کمی ہورہی ہے۔چنانچہ رواں سال موسم گرما کے دوران ہی وادی ٔ کشمیر میںبجلی بحران کی جو کیفیت پیدا ہو چکی تھی،موسم سرما کے آتے ہی اس نے سنگین صورت اختیار کرلی اور اس سلسلے میں بجلی حکام کی طرف سے صارفین بجلی کے لئے بجلی کٹوتی کا جو شیڈول جاری کیا جاچکاہے ، محکمہ کی طرف سےاُس شیڈول پر منظم طریقے پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے، جس کی وجہ سے بھی پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ پیچیدہ ہوتارہاکیونکہ اکثر علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے گھروں میںبغیر موٹر پانی حاصل ہوتا نہیں ہے،جبکہ بجلی کی نایابی سے وہ موٹر بھی بے کار پڑے ہیں اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول کے لئےطرح طرح کے جتن کرنے پڑرہے ہیں۔بے شک پینے کا صاف پانی انسانی زندگی کا بنیادی اور لازمی جُز ہے،ہوا کے بعد انسانی زندگی کا درومدار پینے کے پانی پر ہی منحصر ہے۔وادیٔ کشمیر کو اگرچہ قدرت نے پینے کے پانی کے ذخائر سے مالا مال کررکھا تھا لیکن وقت وقت کے حکمرانوں کی ناقص اور غیر ذ مہ دارانہ پالیسیوں اور یہاں کے لوگوں کی خود غرضی اور لاپرواہی سے وادی کشمیر میںیہ عظیم نعمت بھی معدوم ہونے لگی ہے۔اگرچہ ابھی بھی یہاں پانی کے بڑے بڑے ذخائر اور وسیع ذرائع موجود ہیں ،جن سے یہاں کے عوام کےضروریات کسی مشکل کے بغیر پورے ہوسکتے ہیں لیکن یہاں کی حکومتی کارکردگی میں منصوبہ بندی کے فقدان ،ناقص سکیموں کی ترتیب اور کورپشن کے ساتھ ساتھ عوام کے غیر ذمہ دارانہ رول سے وادی میں پانی کی قلت کا معاملہ اب ایک مسلسل مسئلہ کی شکل اختیار کرگیا ہے۔پینے کے پانی کی قلت اورنایابی کا مسئلہ اب نہ صرف مختلف اضلاع کے بیشتر علاقوں کو درپیش ہے بلکہ شہری آبادی میں بھی یہ مسئلہ دن بہ دن پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔گذشتہ کئی برسوں سے شہر اور دیہات میں لوگ پینے کے پانی کے بحران کے خلاف آواز بلند کرتے چلے آرہے ہیں لیکن پھر بھی پینے کے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے سرکاروں کی طرف سے کوئی موثر اور مثبت کوشش نہیں ہوسکی۔حالانکہ وادی کے عوام نے موجودہ یو ٹی سرکار سے کافی اُمیدیں وابستہ کررکھی تھیں اور سرکار نے بھی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اُن کے بنیادی مسائل دور کرنے میں ہر ممکن کوشش کرے گی۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ سرکار بھی یہاں کے سرکاری انتظامیہ میں شامل برے بڑے افسروں کی غلط پالیسیوں کو تبدیل نہ کرسکی اور نہ ہی کورپشن اور تساہل پسندی کو دور کراسکی ۔ضرورت اس بات کی جموں وکشمیر کی انتظامیہ کو جہاں بجلی کی فراہمی کے مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے وہیں پانی کی نایابی کے مسئلے پر بھی متوجہ ہونا چاہئےتاکہ یہاں کے عوام کو بنیادی ضرورتوں کی حصولیابی کے لئے تڑپنا اور ترسنانہ پڑے،خصوصاً شدیدسردیوں کے ان یام میں،جن میں ایک عام آدمی کے لئے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے لئے ہزاروں جتن کرنے پڑتے ہیںکیونکہ بے روزگاری،اقتصادی بد حالی ،مہنگائی اور غیر معیاری خوردونوش اور جعلی ادویات نے پہلے ہی اس کی زندگی اجیران بنادی ہےاور ان مسائل اور مشکلات سے لوگوں کو سرکارہی چھٹکارا دلاسکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?