کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ اور آﺅرہ میں لوگو ں نے بجلی کی عد م دستیابی کے خلاف کئی مقامات پر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ۔معلوم ہو اہے کہ آﺅرہ ترہگام کے میر محلہ اور ڈار محلہ کا بجلی ٹرانسفا ر مر ایک مہینہ قبل خراب ہو چکا ہے جس کے بعد لوگو ں نے چند ہ جمع کر کے از خود بجلی ٹرانسفارمر کو کپوارہ ورکشاپ پہنچایا جہا ں سے ابھی تک خراب شدہ ٹرانسفارمر کو ٹھیک کر کے دو بارہ نصب نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کے لئے ورکشاپ کے درجنو ں چکر کا ٹے لیکن تاحال بجلی ٹرانسفار کو ٹھیک نہیں کیا گیا ہے ۔اس دوران ہندوارہ کے بٹہ گنڈ ہندوارہ اور ولرہامہ ماور میں بھی بجلی ٹرانسفارمر وں کی خرابی کی وجہ سے یہ علاقے گزشتہ کئی روز سے بجلی سپلائی سے محروم ہیں ۔بٹہ گنڈ ہندوارہ کے لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اُن کا بجلی ٹرانسفار مر ایک مہینہ میں دو بار خراب ہو تا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو بجلی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اب تک بٹہ گنڈ کا بجلی ٹرانسفارمر 4بار خراب ہو گیا اور 4بار ٹھیک کر کے دوبارہ نصب کیا گیا تاہم کئی روز قبل یہ بجلی ٹراسفارمر پھر خراب ہو چکا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے لوگو ں نے کئی بار چندہ جمع کیا اور اب انہیں چندہ جمع کرنے کی سکت باقی نہیں رہی ہے ۔ولر ہامہ ماور کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ 12روز قبل یہا ں کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا اور اس کو مرمت کے لئے ورکشاپ لے جایا گیا تاہم ابھی تک بجلی ٹرانسفارمر کوٹھیک کر کے دو بارہ نصب نہیں کیا گیا ۔ان علاقوں کے لوگو ں نے فوری طور بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ صارفین کو معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے ۔