ڈورو//دیوسرقاضی گنڈ میں مقامی آبادی نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے سڑک پر دھر نا دیا اور پولیس نے اُنہیں منتشر کر نے کے لئے طاقت کا استعمال کیا ۔احتجاجی مظاہرین نے قاضی گنڈ کولگام سڑک پر دھرنا دے کر گاڑیوں کی نقل وحرکت روک دی ۔مظاہرین محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ پولیس نے دھر نے پر بیٹھے عوام کو دھرنا ختم کر نے کے لئے آمادہ کر نا چاہا تاہم مظاہرین احتجاج پر بضد رہے جس پر پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھیاں برسائیںاور اشک آور گولے داغے۔اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر سنگ باری کی ۔واقع کے سبب علاقہ میں کچھ دیر کے لئے تنائو رہا ۔