عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی تحصیل بونجواہ کی عوام نے بعد نماز جمعہ تحصیل صدر مقام پر جمع ہوکر بجلی کی عدم دستیابی کو لیکرزوردار احتجاج کیا اور جم کرنعرے بازی کی ۔ احتجاج کررہے مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرنے کا الزام عاید کیا ۔مظاہرین نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی قلت کاعوام کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے، رمضان کے دوران سحری و افطار کی کے وقت اچانک بجلی چلی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ انہوںنے متعدد مرتبہ حکام سےبلاخلل سپلائی کی فراہمی کا مطالبہ کیا لیکن باوجود اسکے کوئی اسکی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے اور اب یہ روز کا معمول بن چکاہے ۔شفقت حسین نامی شہری نے بتایا کہ اگرچہ ہم ہرماہ ہزاروں روپے کی بلیں محکمہ کو بطور کرایہ اداکرتے ہیں لیکن اسکے باوجود ہمیں بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے جو علاقے کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے انتظامیہ کو چاہے کہ وہ فوری طور اسکا حل نکالے اور علاقے کی عوام کو بلاخلل بجلی کی سپلائی فراہم کرے تاکہ عوام کو اس بابرکت ایام میں مشکلات سے دوچار نہ ہوناپڑے۔محمد عزیز نامی بزرگ شہری نے بتایاکہ انتظامیہ نے ہمیشہ عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیاہے۔انہوںنے عمر سرکار و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی طرف اپنی توجہ دےکر علاقے کو درپیش مشکلات سے باہر نکالیں۔