کپوارہ//سرحدی قصبہ ترہگام کے شمناگ علاقے میں بجلی کی عدم دسیتابی کے خلاف لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے کرالہ پورہ کپوارہ شاہراہ پر زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرین نے الزام لگایا کہ شمناگ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو کرالہ پورہ رسیونگ اسٹیشن سے بجلی سپلائی فراہم ہوتی ہے لیکن کرالہ پورہ رسیونگ اسٹیشن میں گزشتہ دوسال کے دوران خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کرالہ پورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کو بجلی کے ناقص نظام کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔احتجاج میں شامل لوگو ں کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ رسیونگ اسٹیشن گزشتہ دو برسوںسے اور لوڈ ہوتا ہے کیونکہ اس رسیونگ اسٹیشن کو ایک بڑے صلاحیت والے ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے تاہم انتظامیہ کرالہ پورہ رسیونگ اسٹیشن کو ٹرانسفارمر فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس وقت رسیونگ اسٹیشن میں صرف دو ہی فیڈر کام کرتے ہیں جس کے نتیجے میں علاقہ میں بجلی کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ ہر ماہ با قاعدگی سے بجلی فیس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے با وجود بھی محکمہ صارفین کو معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔جمعرات کوشمناگ میں لوگو ں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد و زن شامل ہیں کرالہ پورہ کپوارہ شاہراہ پر نکل آئی اورمحکمہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے شاہراہ پر گا ڑیو ں کی نقل وحمل4گھنٹوں تک بری طرح متاثر ہوئی ۔ لوگوں کے احتجاج کے دوران تحصیل انتظامیہ کے علاوہ ایس ایچ او ترہگام پرویز احمد وہا ں پہنچ گئے اور لوگو ں کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ ضلع انتظامیہ کی نو ٹس میں لائیں گے۔