اننت ناگ// ڈورواننت ناگ میںبجلی کی عدم دستیابی کیخلاف لوگوں نے سڑک پر دھرنا دے کر محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔نتھی پورہ ڈورو کے مکینوں نے بجلی کی عدم دستیابی کو لے کر اننت ناگ ڈورو سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ بستی گذشتہ دوہفتوں سے بجلی سے محروم ہے جس کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کئی بار محکمہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی معاملہ جوں کا توں ہے جس پر لوگ َ سڑک پر آنے کیلئے مجبور ہوگئے ۔اس بیچ افسران کی مداخلت کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے اور سڑک پر گاڑیوں کی آواجاہی کافی دیر بعد بحال ہوگئی۔