اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے مین بازار میں بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں گزشتہ ایک ہفتے سے اندھیرا چھایا ہوا ہے۔دوکانداروں اورمقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ250KV بجلی ٹراسفارمرایک ہفتہ قبل خراب ہوگیا اور ابھی تک ٹھیک کرکے واپس نہیں لایا گیا ،جس کی وجہ سے اوڑی مین بازار کی ایک سو سے زائد دوکانیں اور درجنوں رہاشی مکانات بجلی سے محروم ہیں۔محکمہ بجلی کے ایک آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بجلی ٹراسفارمر کو مرمت کیلئے بارہ مولہ ورک شاپ منتقل کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندرٹھیک کر کے واپس لایا جائے گا۔