سوپور//چھانہ کھن سوپور میں لوگوں نے بدھوار کو علاقہ میں بجلی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی لوگوں جن میں خواتین بھی شامل تھیں،نے چھانہ کھن میں سوپور بارہمولہ شاہراہ پردھرنا دیا اور محکمہ بجلی کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے علاقے کی بجلی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔اطلاعات کے مطابق دھرنے وجہ سے شاہراہ پر بڑی تعداد می دونوں اطراف سے گاڑیوں کی نقل وحمل متاثر ہوئی۔اس دوران پولیس کی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر احتجاجی لوگوں کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔