کولگام// جنوبی کشمیر کے نورآباد کولگام علاقے میں آسمانی بجلی کڑکنے کے دوران تین بچوں کا باپ لقمہ اجل بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق لطیف احمد پوسوال ولد بارو پوسوال ساکنہ ٹنگمرگ نور آباد کولگام ،گزشتہ روز اپنے گھر میں مو جود تھا کہ علاقہ میں بجلی کڑکنے کی زوردار آواز ہوئی جس کے دوران وہ بیہوش ہوکر گر پڑا۔ اگر چہ اس کو فوری طور اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔