کنگن // لال پتی گنڈ میں بجلی کنال میں شگاف پڑجانے کے نتیجے میں پانی رسنے سے زرعی زمین اور مسجد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے ۔مقامی لوگوںنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تحصیل گنڈ کے لال پتی علاقے میں گورنمنٹ سکول کے نزدیک پاور کنال سے پانی رسنے کے نتیجے زرعی اراضی اور مسجد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ پی ڈی سی کے افسران کو مطلع کیا گیالیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی ۔سنا ء اللہ کلو نامی ایک شخص نے بتایاکہ اگر پانی کو فوری طور بند کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو اس سے آس پاس کی بستی کو بھی خطرہ پہنچ سکتا ہے ۔