مینڈھر//مینڈھر کے علا قہ سلو اہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نو جو ان کی مو ت ہو گئی ہے ۔مقامی لو گو ں نے محکمہ بجلی کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ علاقہ میں بجلی کا کر نٹ لگنے سے نو جوا ن بر ی طر ح جھلس گیا جس کو مقامی لو گو ں اور لو احقین نے فو ری طور پر سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا جہا ں پر ڈاکٹرو ں اسے مر دہ قرار دیا ۔ بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا تھا کہ نو اجو ان بجلی کا کر نٹ لگنے سے بری طر ح جھلس گیا تھا اور اس کی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی مو ت ہو چکی تھی۔ نو اجو ن کی پہچان محمد یا سر ولد محمد شریف عمر26 سال سکنہ سلو اہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لو گو ں نے غم و غصہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ علا قہ میں محکمہ نے کئی جگہو ں پر بجلی کی ترسیلی لائنیںدرختو ں اور کئی جگہو ں پر لکڑی کے پو لوںسے لٹکارکھی ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر لو گو ں کا نقصان ہو تا رہتا ہے لیکن محکمہ پھر بھی ان کی طر ف کو ئی بھی دھیان نہیں دے رہا ۔ لو گو ں نے محکمہ کے خلاف کا رروائی کی مانگ کی ہے تا کہ دوبا رہ کوئی ایسا حا دثہ رونما نہ ہوئے ۔