مہور//محکمہ بجلی کی لا پرواہی نے آج ایک خاتون اور ایک بیل کی جان لے لی، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بجلی کے ایک زمین بوس کھمبے کی ترسیلی لائن سے لگنے والی کرنٹ سے خاتون موت کی منہ میں چلی گئی ۔ متوفیہ کی شناخت 60سالہ شادہ بیگم زوجہ لال دین ساکن ساڑھ کے طور پر کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سب ڈویژن مہور کے مسرا ساڑھ علاقہ میں بجلی کا پول زمین بوس ہو گیا تھا لیکن محکمہ بجلی نے فیڈر سے بجلی منقطع نہیں کی۔ خاتون اپنے مویشیوں کو لے کر حسب معمول کھیت میں چلی گئی جہاں اس نے ایک بیل نے زندہ تاروں کو چھو لیا ، نتیجہ کے طور پر خاتون موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔