رام بن//رام بن کے بیرونی علاقہ میں ایک جواں سال گھریول خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق جب وہ اپنے مال و مویشی لے کر گھر واپس آرہی تھی تو راپنے گھر کے احاطہ میں اُس نے اچانک ایک زندہ تار کو چھوا ،جس سے اسکی موقعہ پر ہی موت ہوئی ہے۔متوفیہ کی شناخت ظہورا بیگم عمر 28سال زوجہ محمد عباس ساکنہ باٹلی کے طور پر کی گئی ہے۔ضلع سول سوساٹی کے ممبران نے ضلع میں بجلی کرنٹ کے کیسوں میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان لوگوں کا الزام ہے کہ بوسیدہ ٹرانسمیشن اور پی ڈی ڈی کی تقسیم کاری ان واقعات کے لئے ذمہ وار ہیں،جسکی وجہ سے کئی افراد بے وقت موت کو لبیق کر گئے۔