Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بجلی کا بنیادی ڈھانچہ کب مضبو ط ہوگا؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 23, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ریاست کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں بجلی کا بنیادی ڈھانچہ اس قدر غیر مستحکم ہے کہ موسم میں ذراسی غیر معمولی تبدیلی آنے یا بارش ہوجانے پر بجلی کاٹ دی جاتی ہے اور ترسیلی لائنیں ٹکراجانے سے ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں اوراگر برفباری ہوجائے توپھرا س کے پگھلنے تک سپلائی بحال نہیںہوتی ۔یہ صورتحال ہر ایک موسم اور خاص طور پر سرما کے دوران بار بار دیکھنے کو ملتی ہے تاہم سکیموں اور پروگراموں کے عملائے جانے اور حکام کی طرف سے بڑے بڑے دعوے کئے جانے کے باوجود بنیادی ڈھانچے میں اب تک کوئی استحکام نہیں لایاجاسکا ہے اور لوگوں کو آج بھی وہی مشکلات درپیش ہیں جن کا سامنا وہ برسہا برس سے کرتے آرہے ہیں۔حالیہ برفباری کے دوران بھی ایسی ہی مشکلات دیکھی گئیں اور کئی علاقوں میں بجلی سپلائی ہنوز بند پڑی ہے ۔ریاست میں بجلی پیدا کرنے کے وسائل تو بہت ہیں مگر اس کا ڈھانچہ متاثر ہونے پر متبادل یا فوری طور پر اس کی مرمت کا کوئی مؤثر انتظام موجود نہیں ہے اور ٹرانسفارمروں کو ٹھیک کروانے کیلئے کہیں ہفتے تو کہیں مہینے لگ جاتے ہیں ۔ حالانکہ کئی جگہوں پر ضلعی سطح پر ٹرانسفارمر بینک قائم کئے گئے ہیں مگر ان سے بھی صورتحال میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی اور ٹرانسفارمروں کی مرمت کیلئے ورکشاپ ضلع سطح پر نہ ہونے کے باعث انہیں ٹھیک کرانے کیلئے دیگر اضلاع میں منتقل کیاجاتاہے اور دور دراز اضلاع سے جموں یا سرینگر شہروں تک ٹرانسفارمر لیجانے اور پھر انہیں ٹھیک کراکے واپس لانے میں مہینوں لگ جاتے ہیں ۔ریاست کے جغرافیائی خدوخال اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ہر ایک ضلع میں ورکشاپ قائم کئے جائیں مگرنہ جانے کیوں اب تک ایسا نہیں کیاجاسکاہے ۔  یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ حکام کے سوفیصد گھروں کوبرقی رو فراہم کرنے کے دعوئوں کے باوجود جہاں آج بھی خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں کچھ گائوں بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں وہیں بیشتر علاقوں میں ترسیلی لائنیں کھمبوں کے بجائے درختوں  سے بندھی ہوئی ہیں ،جس کے نتیجہ میں کئی مرتبہ حادثات رونما ہونے سے انسانی جانیں تلف ہوچکی ہیں ۔بجلی کی فراہمی کے نظام میں ایک اور پریشانی یہ بھی ہے کہ بھاری برفباری یا طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کے ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی بدقسمتی سے کئی کئی سال بعد بھی نہیں ہوپاتی، جس کی مثال سرحدی ضلع پونچھ کو جانے والی بجلی کی 132کے وی ترسیلی لائن ہے ۔اس لائن کو تباہ ہوئے 5سال ہونے کو آرہے ہیں مگر ابھی تک اس کی دوبارہ مرمت نہیں ہوپائی ہے باوجود اس کے کہ اس ضلع میں بجلی سپلائی کازیادہ تر انحصار ہی اسی لائن پرہے۔مجموعی طور پر برقی رو کی فراہمی سے لیکر ترسیلی لائنوں اور ٹرانسفارمروں کی دیکھ ریکھ اور تجدید تک کا سارا نظام کام چلائو پالیسی جیسا لگتاہے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو دیکھ کر ایسا ظاہر ہوتاہے کہ حکام کسی بھی سطح پر سنجیدہ نہیں اورجس طرح سے وہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اسی طرح سے بجلی کے ڈھانچے کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوپائی ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بجلی کے شعبے میں عوام کو حسین خواب دکھانے کے بجائے حقیقی معنوں میں سنجیدگی کے ساتھ بہتری کے اقدامات کئے جائیں اور سپلائی کے نظام میں معقولیت لانے کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنایاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?