گاندربل//شاہ پورہ بدر کونڈ سے آئے درجنوں افراد نے محکمہ بجلی کے ڈویژن گاندربل کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی صارفین نے سرینگر لیہ شاہراہ پر دھرنا دیا۔احتجاجی صارفین نے کہا کہ اُن کے محلہ میں نصب 100 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر مسلسل پندرہ روز سے خراب ہے اور علاقے میں اندھیرا چھایا ہوا ہے۔دھرنے میں شامل افراد نے کہا کہ وہ روز ورکشاپ کا چکر لگاتے ہیں لیکن کوئی دادرسی نہیں ہوتی ہے اور آج مجبوراً انہیں مجبوراً دھرنا دینا پڑا۔