گاندربل//ارشاد احمد //سرینگر لیہہ شاہراہ پر وائل گاندربل کے مقام پر چنار کالونی کی آبادی نے محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ کالونی کے لوگوں نے سرینگر لیہ شاہراہ پر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود کی۔انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ پندرہ روز سے گھپ اندھیرے میں ہیں کیونکہ اُن کے محلے کا ٹرانسفارمرخراب ہوچکا ہے۔مظاہرین میں شامل توصیف احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محلے میں نصب 63 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر سردیوں کے ایام سے لیکر اب تک تین مرتبہ خراب ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوگئے ۔ایس ایچ او گاندربل یقین دہانی کے بعد احتجاجی مظاہرین پُرامن طورمنتشر ہوگئے ۔