عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // بڈگام ضلع میں پولیس سٹیشن کے مین گیٹ کے قریب ٹرانسفارمر سے بجلی کے پھٹنے سے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل جس کی شناخت الطاف احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس سٹیشن کے مین گیٹ پر سنتری ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ قریبی ٹرانسفارمر کے قریب اچانک بجلی کا دھماکہ ہوا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بحال کرنے کی کوشش کی تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے ضروری طبی قانونی طریقہ کار شروع کر دیا ہےاور مزید تفتیش جاری ہے۔