سرینگر//جموں و کشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین نے کہا ہے کہ بار بار یقین دہانیوں کے بائوجود بھی حکومت انکی جائز مانگوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئی دن بجلی ملازمین کے ساتھ رونما ہونے والے حادثات میں قیمتی جانوں کی تلافی اور محکمہ کی کل ہم ترقی کے معاملات کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف 12ستمبر2017 کو 72گھنٹوں کے ہڑتال کی کال دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹریکل ایمپلائز یونین کے جنرل کونسل ممبران کا ایک غیر معامولی اجلاس مرکزی صدر عبدالسلام راجپوری کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں ملازمین کے روزمرہ مشکلات اور مطالبات پر تفصیلی تحث کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تنظیم کی مرکزی قیادت نے ہر سطح پر حکومت کے ساتھ اٹھائے تاہم حکومتی سطح پر یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ بھی حاسل نہیں ہوا ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت کی عدم دلچسپی کے خلاف تمام بجلی ملازمین 12ستمبر 2017سے 72گھنٹوں کی کام چھوڑ ہڑتال پر چلے جائیں گے۔