بجلی فیس میں اضافہ کافیصلہ واپس لیاجائے:لائیگرو

Mir Ajaz
1 Min Read

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماعارف لائیگرونے جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے بجلی فیس میں اضافے کی منظوری دینے پر تشویش کاظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر کی دگرگوں اقتصادی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے انتظامیہ سے بجلی فیس میں اضافے کو واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرکے لوگ غیریقینی صورتحال اورکوِڈ وباء کی وجہ سے شدیداقتصادی بحرا ن کا شکار ہیں ۔لائیگرونے کہا کہ انتظامیہ کو اقتصادیات کوبحال کرنے کیلئے پالیسیاں اورپروگرام لیکرسامنے آناچاہیے تھالیکن اس کے برعکس وہ ٹیکسوں کا بوجھ عوام پرلاد رہی ہے اوربجلی فیس میں اضافے کی وجہ سے لوگوں اورتجارتی شعبے پربوجھ بڑھ جائے گا۔

 

Share This Article