سرینگر//ای ایم اینڈ آر ای سرکل سیکنڈ سرینگر نے کہا ہے کہ جن علاقوں کو راول پورہ، کرن نگر، ایس ایچ پورہ اور مغل مسجد ریسوینگ سٹیشن سے بجلی سپلائی ہوتی ہے، میں26 اگست کو صُبح9:30 بجے سے صُبح10 بجے تک اور شام3:30 بجے سے شام4 بجے تک کچھ ضروری مرمت کے کام کی وجہ سے بجلی متاثر رہے گی۔جبکہ کرن نگر فیڈر08 ، ایس ایچ پورہ فیڈر08 اور مغل مسجد فیڈر03 اور05 کی طرف سے جن علاقوں کی بجلی مہیا ہوتی ہے وہاں26 اگست کو صُبح9:30 بجے سے بعد دوپہر2:30 بجے تک بجلی متاثر رہے گی۔