سرینگر//سُپرانٹنڈنگ انجینئر ای ایم اینڈ آر ای سرکل II سرینگر کی ایک اطلاع کے مطابق جن علاقوں کو باغ ماہتاب فیڈر نمبر 3 سے بجلی سپلائی ہوتی ہے ، میں26 اگست2017 ء کو صُبح10 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی متاثر رہے گی جبکہ زینہ کوٹ ریسوینگ سٹیشن سے بجلی حاصل کرنے والے علاقوں میں کچھ ضروری مرمت کے مد نظر28 اور30 اگست2017 ء کو صُبح ساڑھے نو بجے سے بعد دوپہر دو بجکر30 منٹ تک بجلی متاثر رہے گی۔