بارہمولہ//بارہمولہ ضلع کے کئی علاقوں مےں بجلی کی عدم دستےابی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہےں ۔مقامی لوگوں نے بتاےاکہ سردےوں کے ان اےام مےں بھی بجلی کٹوتی کی جارہی ہے جس وجہ سے لوگوں کو زبر دست مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے تاہم جو کٹوتی کا پروگرام محکمہ نے از خود صارفین کے سامنے رکھا اور لوگوں نے اسے تسلیم بھی کیا تاہم محکمہ اپنے ہی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔جس کی سزا یہاں کے عام صارفین بھگت رہے ہیں۔ پٹن ،رفےع آباد ،ٹنگمرگ ، شےری، جلشےری، خادنےار، زنڈفرن ،بدمولہ اور زوگےار،شالٹےگ اور فتح گڈھ کے لوگوں نے بتاےاکہ اگرچہ محکمہ پی ڈی ڈی نے مےٹر رڈعلاقوں کے لئے الگ شیڈول مرتب کےا ہے تاہم شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہےں کی جارہی ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ پی ڈی ڈی نے زمینی حقائق کو مد نظر رکھے بغیر کٹوتی کا پروگرام مشتہر کیا ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ محکمہ نے صارفین کو یقین دلایا تھا کہ جن علاقوںمیں میٹر نصب کئے گئے ہیںوہاں بجلی منقطع نہیں کی جائے گی۔ کئی لوگوںنے بتایا کہ اگر اےک ہفتے کے اندر اندربجلی کی صورتحال ٹھےک نہےں کی گئی تومتعلقہ محکمہ کے خلاف ہمہ گےر احتجاجی مہم چھیڑنے کے کے ساتھ ساتھ بجلی فےس اداکرنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے گا۔ادھر اوڑی کے ترکانجن ، بنالی ، چوٹالی ، بونیار ، برنیٹھ ، گانٹہ مولہ ، گانٹہ مولہ بالا اور کچہامہ کے علاوہ کئی علاقوں کے صارفین نے این ایچ پی سی پر الزام عائد کیاکہ سرما کی شروعات کے ساتھ ہی ان بستیوں میں بجلی غائب ہوگئی ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ورنہ وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔