پونچھ// کرشنا گھاٹی سیکٹر میں دو اہلکاروں کی ہلاکت پر بجرنگ دل، شیوسینا ، وشو ہندو پریشد کی جانب سے پاکستان مخالف احتجاج کیا گیا ۔اس موقعہ پر مظاہرین نے پاکستان حکومت کے خلاف نعرے بازی کر کے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستا ن بار بار ایک ہی غلطی کر رہا ہے، یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوجیوں کا قتل کر کے ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی ہو۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی بار ہند فوج کے بہادر سپاہیوں کو مار کے ان کے سر کاٹ کر غائب کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی فوج کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے ۔اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے نیشو گپتا نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں کے لئے پاکستان کے خلاف کارروائی کرے۔