اننت ناگ//سب جج کورٹ کمپلیکس بیجبہاڑہ میں چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی بیجبہاڑہ کی صدارت میں 8اپریل2017کو ایک قومی لوک عدالت کا انعقاد ہورہا ہے۔اس لوک عدالت میں ازدواجی معاملات،سیول وچھوٹے جرائم معاملات،جائیداد اور بجلی کے تنازعات افہام وتفہیم سے حل کئے جائیں گے۔خواہشمند افراد کو مطلع کیا جارہا ہے کہ وہ مذکورہ قومی لوک عدالت میں معاملات اورتنازعات کے افہام وتفہیم سے حل کے لئے تحصیل لیگل سروسز کمیٹی بیجبہاڑہ سے 7اپریل 2017ءتک رجوع کریں۔