بجبہاڑہ میں ممنوع ادویات کی بھاری کھیپ ضبط: پولیس

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
اننت ناگ // جنوبی ضلع اننت ناگ میں پولیس نے بدھ کو بجبہاڑہ کے گونی کھن علاقہ سے 2800 کوڈین بوتلیں ضبط کیں۔پولیس نے دھندے میں ملوث سبزار احمد ڈار ولد محمد رجب ڈار کوگرفتار کرکے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ۔
ایس پی آپریشن پرویز احمد نے بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں ایک پریس کانفر نس میں اسکی جانکاری دی ۔آفیسر کے مطابق پولیس نے منشیات کے کاروبار کے خلاف منظم مہم چھیڑی ہے اور اب تک اس معاملہ میں 15 کیس درج کئے گئے ہیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *