سرینگر//جنوبی کشمیر کے سرہامہ بجبہاڑہ علاقے میں جمعرات کو معرکہ آرائی کے مقام پر بارودی مواد پھٹنے سے چار شہری زخمی ہوگئے۔اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق معرکہ آرائی ختم ہونے کے فوراً بعد مقامی لوگ مذکورہ جگہ پر جمع ہوکر تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹانے لگے جس کے دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا اور اس کی زد میں آکر چار افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت محمد یاسین راتھر ساکن سرہامہ،شاہد یوسف ساکن بنہ نامبل، عرفان احمد بٹ ساکن بنہ نامبل اور مدثر احمد ماگرے ساکن سرہامہ کے طور ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یاسین اور شاہد کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔