اننت ناگ/ /باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے بجبہاڑہ میں جبلی پورہ فروٹ منڈی کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے فروٹ منڈی کی تعمیر کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ اگلے مالی سال تک منڈی کو قابل کار بنایا جاسکے ۔انہوں نے محکمہ کو منڈی میں دکانوں اور کاروباری اداروں کے لئے یکساں ڈیزائن کلر کوڈ اپنانے کی ہدایت دی۔بشارت بخاری نے متعلقہ محکمہ کو باقی دستیاب زمین میں فروٹ منڈی کے ساتھ ملانے کے احکامات صادر کئے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے وزیر موصوف کو فروٹ منڈی کی تعمیر کے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔انہیں بتایاگیا کہ 425کنال اراضی پر منڈی کی تعمیر نبارڈ اور ایم پی ڈی پی کے تحت ہو رہی ہے جس پر 33 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اورجہاں وادی کے گروورس کے دہلیز پر ہی مارکیٹنگ سہولیت دستیاب ہوگی۔ وزیر کے ہمراہ ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ، ایس ڈی ایم بجبہاڑہ ، چیف ایگریکلچر آفیسر اننت ناگ اور ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن بجبہاڑہ کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران بھی تھے۔