اننت ناگ // بجبہاڑہ میں نامعلوم لٹیروں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم مشین اڑالی۔تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ چرائی گئی اے ٹی ایم مشین میں کتنی رقم موجود تھی۔بجبہاڑہ قصبے میں آرونی کراسنگ کے قریب لٹیرے ایک اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر لے گئے۔پولیس نے جمعہ کی صبح جائے واردات پر جاکر اے ٹی ایم بوتھ کا معائنہ کیا جس کے بعد معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ اے ٹی ایم اور نزدیک علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔