عظمیٰ نیوزسروس
اننت ناگ/ /سری گفوارہ بجبہاڑہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 3رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ۔ بجبہاڑہ کے سری گفوارہ علاقے میں آگ کی ہولناک رونما ہوئی جس کے نتیجے میں تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا ۔ علاقے میںایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے بعد آگ نے آس پاس دو اور مکانات کو لپیٹ میں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے کی کارورائی شروع کردی اور جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک آگ سے تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ چکا تھا ۔ آگ لگنے سے تینوں مکانوں میں موجود ساز و سامان کو نقصان پہنچ گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
ان