سرینگر/پولیس نے جمعرات کو کہا کہ فورسز نے جنوبی کشمیر کے بجبہارہ علاقے میں ایک معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ معرکہ آرائی بجبہارہ کے باگندر محلہ میں پیش آئی جہاں فورسز نے محاصرے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں طرفین کے مابین معرکہ شروع ہوا۔ جنگجوئوں کی طرف سے گولیاں چلانا بند ہونے کے بعد جب وہاں تلاشی لی گئی تو فورسز کو دو جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں جن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی تھی۔