سرینگر/جمعہ کو جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہارہ میں مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپوں کے نتیجے تین شہری زخمی ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق بجبہارہ میں مظاہرین نے مضافاتی گائوں شالہ گنڈ علاقے میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں چھ جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کیخلاف زور دار احتجاج کیا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ تاہم ایک زخمی، جس کو گولی لگی تھی، کو ماہرانہ علاج فراہم کرنے کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔