سرینگر/ پلوامہ کا لشکر طیبہ کمانڈر، جو گذشتہ روز بجبہارہ علاقے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوا تھا، کو سنیچر کے روز آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ اس سے قبل لوگوں کی بھاری تعداد کو شامل کرنے کیلئے جاں بحق جنگجو کی متعدد بار نماز جنازہ پڑھائی گئی۔
مژپونہ پلوامہ کا فردوس احمد بجبہارہ کے سٹکی پورہ علاقے میں گذشتہ روز اپنے پانچ ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوا تھا۔
آج صبح سے ہی فردوس کے آبائی گائوں میں آس پاس علاقے کے لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے جنہوں نے جنازے میں شرکت کے علاوہ نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق فردوس نے 17مئی2017کو لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس وقت تنظیم کا ضلع کمانڈر برائے پلوامہ تھا۔