سرینگر//شہر سرینگر کے بتہ مالو علاقے میں جمعرات کی صبح جنگجووں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔اس معرکہ میں ایک 45سالہ شہری خاتون بھی از جان ہوگئی جبکہ سی آر پی ایف کا ایک آفیسر زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کونثر ریاض نامی خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی اور اسے پولیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
معرکہ آرائی کے دوران تین عدم شناخت جنگجو بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ سی آر پی ایف کا ڈپٹی کمانڈنٹ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے تین جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی شناخت کی جارہی ہے۔
اس سے قبل فورسز نے بتہ مالو میں ایک مخصوص علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجووں نے گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔