حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر واقع بتاڑ نالہ پل جسے مادرِ مہربان پل بھی کہا جاتا ہے ایک بار پھر خستہ خالی کی طرف گامزن ہے۔پل پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے وہاں گاڑیاں چلانے والے پیدل چلنے والے راستے پر ٹائر چڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پونچھ کے سیاسی سماجی کارکن راجیو ٹنڈن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے حوالے سے بھی بتاڑنالہ پل بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل اور ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ سے اپیل کی کہ وہاں دونوں طرف پولیس اہلکاران تعینات کئے جائیں تاکہ ایک طرف گاڑیاں چھوڑی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وہاں پر پولیس اہلکاران رہیں گے تو وہ گاڑیوں کو ترتیب سے چھوڑیں گے اس کی وجہ سے پل کی حفاظت بھی ہوگی اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی نہیں ہوگا۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پھول کی حفاظت اپنی ذمہ داری سمجھیں۔انہوں نے ٹرالی ٹریکٹر والوں سے اپیل کی کہ وہ وہاں پل پر بنائے گئے پیدل چلنے والے راستے پر گاڑیوں کے ٹائر نہ چڑھائیں کیونکہ ان کی وجہ سے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔