سرینگر//سرینگر پولیس نے کشمیر یونیورسٹی کے لا ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شعبہ قانون میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے تین روزہ باہمی بات جیت پروگرام منعقد کیا ۔ سرینگر پولیس نے کشمیر یونورسٹی کے شعبہ قانون ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شعبہ قانون میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے تین روزہ باہمی بات جیت پروگرام منعقد کیا ۔کشمیر یونورسٹی میں زیر تعلیم 100قانون ساز طلبہ نے پولیس اسٹیشن نگین ،لالبازار اور زکورہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر پولیس کے روزمرہ کام کے ساتھ ساتھ زیر تفتیش مقدموںاورپولیسنگ کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کی۔ پولیس اسٹیشن میں طالب علموں کو جرائم کی تحقیقات ، ،مقدموں کی سماعت کے طریقہ کار کے بارے میںمکمل جانکاری فراہم کی گئی ۔طالب علموں نے پولیس کے بارے میں جانکاری کافی دلچسپی سے حاصل کی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بات جیت کرنے میںخوشی محسوس کی ۔ گذشتہ روز طالب علموں نے زونل ایس پی اور ایس ڈی پی او کے ساتھ بات چیت کی ۔آخر پر طلب علموں میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔