سرینگر 17جولائی / سرینگر پولیس نے تین قمار بازوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے داوَ پر لگائے گئے 7060روپے برآمد ہوئے۔ایک مصدقہ اطلاع فراہم ہونے پر سرینگر پولیس نے باٹنیکل گارڈن میں قمار بازوںکے اڈے پر چھاپہ مار کر3قمار بازوں ،جن کی پہنچان طاہر احمدمیر ، آصف احمد لاوئے اور ہلال احمد لاوئے کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے کیس زیر ایف ۔ آئی ۔ آر نمبر33/2017 زیر دفعہ 13 Gambling Act درج کیا۔