محمد تسکین
بانہال // بانہال پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بانہال کے گنڈ علاقے میں پولیس کی ایک ناکہ چیکنگ پارٹی نے مشکوک حالت میں چل رہے دو افراد کی تلاشی پر ان سے چرس جیسی اشیاء کے 217گرام برآمد کرکے ان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی ہے اور انہیں این ڈی پی ایس کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت ارشاد احمد ولد عبدالسلام شیخ ساکنہ و ارڈ نمبر ایک رام بن اور شاہد رشید ولد عبدالرشید ساکنہ نئی بستی رام بن کے طور کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بانہال میں ایک کیس زیر نمبر 13/2025زیر دفعہ 8، 20اور 29 NDPS ایکٹ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔