محمد تسکین
بانہال// محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق منگل کی سہہ پہر بعد سے رامبن اور بانہال کے سیکٹر میں ہلکی ہلکی بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ دھند سے گھیرے دور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔ جاری موسلادھار بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی دو طرفہ ٹریفک میں جاری ہے اور مسافروں سے کہا گیا ہیکہ وہ موسم اور شاہراہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہی آج یعنی بدھ کے روز شاہراہ پر سفر کریں ۔محکمہ موسمیات آئندہ تین روز تک ریاست کے بیشتر علاقوں خصوصاً وادی چناب کے علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر رکھی ہے ۔