بانہال // بانہال کے چریل علاقے سے تعلق رکھنے والے دل کے شدید عارضہ میں مبتلا مریض محمد شفیع خان اور مقامی رضار کار تنظیم سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن بانہال یا ثواب نے عوام سے مریض کیلئے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ غلام حسن خان ولد محمد شفیع خان ساکنہ چریل بانہال کا علاج شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چوٹ اف میڈیکل سائینسز صورہ سرینگر میں چل رہا ہے اور ڈاکٹروں نے دل کا اپریشن کرنے کیلئے اْسے فوری طور پر تین لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرنے کیلئے کہا ہے ، جو ڈرائیور پیشہ اور عیال دار شخص غلام حسن خان کیلئے ممکن نہیں ہے۔ اْس کے اہلخانہ و مقامی رضاکار تنظیم سوشل ویلفیئر ایسو سی ایشن بانہال نے عوام الناس خاص کر صاحب ثروت اور اہل خیرت حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ دل کی بیماری میں مبتلاء غلا م حسن خان ساکنہ چریل کے علاج کے لئے اْن کی مالی مدد کریں۔ مریض کے مطابق ڈاکٹروں نے اْسے تین سے چار روز کے اندر اندر تین لاکھ روپے کی رقم کا انتظام کر نے کیلئے کہا ہے تاکہ فوری طور پر اْن کا آپریشن انجام دیا جا سکے – مذکورہ مریض مالی تنگی کی وجہ سے علاج کیلئے اتنی خطیر رقم ادا کرنے سے قاصر ہے۔ سماجی تنظیم ثواب نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں مذکورہ مریض کی مالی مدد کیلئے سامنے آئیں اور غلام حسن خان ولد محمد شفع خان ساکنہ چریل بانہال ضلع رام بن کے جموں وکشمیر بنک اکاونٹ نمبر 0080040100005443 مین برانچ بانہال میں جلد از جلد اپنے عطیات خدا کی رضا کیلئے جمع کرکے گھر کے اس واحد کفیل کی جان بچانے میں مدد کریں۔ امداد کے خواہش مند حضرات متذکر بالا اکاونٹ میں ان کے علاج کے لئے اپنی رقم جمع کر سکتے ہیں یا ان کے گھر واقع چریل بانہال جاکر بھی ان کی مالی معاونت کر سکتے ہیں۔ محمد شفیع خان ساکنہ چریل بانہال پیشے سے ڈائیور ہیں اور چار بچوں سمیت اپنی اہلیہ کی کفالت کے ذمہ دار ہیں ۔