سرینگر/بانہال علاقے میں ٹھاٹھری کے رہنے والے لاپتہ تاجر کی لاش جمعہ کو اُدھمپور ضلع سے بر آمد کی گئی ہے۔
غلام رسول وانی ساکنہ ٹھاٹھری گذشتہ کئی روز سے لاپتہ تھا اور وہ بھیڑ بکریوں کا تاجر تھا ۔
واضح رہے کہ آج بانہال قصبہ میں مذکورہ تاجر کے پُر اسرار طور لاپتہ ہونے کیخلاف احتجاجی ہڑتال کی جارہی تھی۔
اسی اثناء میں پولیس ذرائع نے کہا کہ مذکورہ تاجر کی لاش ضلع اُدھمپور سے بر آمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق50سالہ غلام رسول وانی ساکنہ ٹھاٹھری12جولائی سے لاپتہ تھا۔
وانی اُدھمپور کے ٹکری علاقے سے لاپتہ ہواتھا جہاں وہ بھیڑ بکریاں خریدنے گیا تھا۔