بانہال // بانہال کے شابن باس علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان پچھلے پانچ روز سے لاپتہ ہے اور تلاش بسیار کے باوجود بھی گھر والوں کو اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ شبیر احمد گوجر عمر 21 سال ولد نظیر احمد گوجر ساکنہ شابن باس بانہال 4 اگست کو اپنے سْسرال واقع گلاب باغ ، قاضی گنڈ سے بانہال کی طرف آنے کے بعد سے اب تک لاپتہ ہے اور وہ اب تک نہ بانہال پہنچا ہے اور ناہی گلاب باغ میں اس کے بارے میں کوئی اتہ پتہ چل پایا ہے۔ لاپتہ ہوئے شخص کے والد نظیر احمد گوجر نے بتایا کہ انہوں نے اس بارے میں اپنے طور کافی کوشش کی لیکن شبیر احمد کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے اور اب انہوں نے اس بارے میں پولیس پوسٹ جواہر ٹنل میں گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بارے میں کسی کو کوئی پتہ چلتا ہے تو وہ پولیس سٹیشن بانہال سے رابطہ قائم کرکے شکریہ کا موقع دیں۔