محمد تسکین
بانہال// بانہال – لامبر رابطہ سڑک پر عشر کے قریب پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں دو خواتین سوار زخمی ہوئی ہیں اور انہیں سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ نجی کار بانہال قصبہ کی طرف آنے کے دوران سڑک سے نیچے لڑھک گئی اور اس میں سوار تین میں سے دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے پیر کے روز پیش آئے اس سڑک حادثے میں زخمیوں کی شناخت صنوبر بانو عمر انیس سال اور ناہدہ بانو عمر 20 سال کے طور کی گئی ہے اور انہیں سب ضلع ہسپتال بانہال میں زیر علاج رکھا گیا ہے اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔