شوپیان/شاہد ٹاک/ بانہال کار بم دھماکے میں مبینہ طور ملوث وہیل شوپیان کے نوجوان اویس امین راتھر کی گرفتاری کے بعد اسکے گائوں میںشبانہ چھاپوں کے دوران7نوجوانوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔منگل کی شب3نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد بدھ کی رات فورسز نے شوپیاں کے وہیل اور چودھری گنڈ دیہات میں شبانہ چھاپے ڈالے، جس کے دوران23 سالہ طالب علم عنایت اللہ ملک ، ولد محمد سعید ملک، 19 سالہ تنویر احمد وگے ولد غلام حسین وگے، 28 سالہ دکاندارسجاد احمد خان ولد عبدالحمید خان ساکنان وہیل اور 22سالہ مظفر احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن چودھری گنڈ کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ چار نوجوان پولیس اسٹیشن شوپیاں میں بند ہیں تاہم نوجوانوں کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔گذشتہ روز وہیل گائوں سے ہی چھاپوں کے دوران 17سالہ آصف احمد ملک ولد یوسف ،18سالہ فہیم احمد شاہ ولد محمد شفیع اور19سالہ عمر شفیع راتھر ولد محمد شفیع کو گرفتار کیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں لائی جارہی ہیں جب پولیس نے بانہال کار دھماکے میں مبینہ طور ملوث اویس امین راتھر نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس کا تعلق وہیل گاؤں سے ہی ہے۔