بانہال// بانہال کے ڈولیگام علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گذشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہے ۔ خاتو ن کے اہلخانہ کے مطابق حسینہ بیگم عمر 47سال زوجہ مرحوم مشتاق احمد وانی ساکنہ ڈولیگام بانہال گذشتہ 28 مارچ کو گھر سے دن کے بارہ بجے گھر سے ہسپتال کے لئے نکلی تھی اور تب سے اب تک اس کے بارے میں کوئی بھی پتہ نہیں پایا ہے ۔ اہلخانہ کے مطابق اگر چہ اسے ہر جگہ رشتہ داروں و دیگر ہمسائیوں کے یہاں تلاش کیاگیا اور پولیس سٹیشن بانہال میں بھی گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کرائی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کے بارے میں کوئی بھی پتہ نہ چل سکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گم شدہ خاتون کاشوہر تقریباً پانچ ماہ قبل انتقال کر گیا ہے اور تب سے ہی یہ ذہنی دبائو کی شکار نظر آرہی تھی ۔ اس سلسلے میں اگر کسی بھی شخص کو کوئی معلومات ہو تو وہ از راہ انسانیت ان موبائل نمبرات 9697312019, ۔9086138137پر ان کے اہل خانہ کو مطلع کریں یا پھر پولیس اسٹیشن بانہال کو خبر دیں ۔