محمد تسکین
بانہال // فوج کی طرف سے بانہال کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشیشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوج کی طرف سے بانہال کے ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو انفوٹیک اینڈ ریسرچ سینٹر بانہال میں ٹورسٹ گائیڈ ڈپلومہ کورس میں داخلہ دلایا گیا ہے۔ یہ تربیتی کورس حکومت ہند کے سکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کے مطابق کروائے جارہے ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول بانہال عبدالرشید گیری اور فوج کے افسران اور معززین علاقہ موجود تھے۔ یہ پیشہ ورانہ تربیتی کورسز چھ ماہ کی مدت کیلئے منعقد کی کئے جا رہے ہیں جس میں امیدوار کو پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت اور ملازمت کی مہارت پر تربیت دی جائے گی۔ مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام اور فوج کی طرف سے نوجوانوں کیلئے کئے جارہے خیر سگالی کے پروگراموں کا خیر مقدم کیا ہے۔