رام بن//رام بن اور بانہال میںلوگوں کو آفات سماوی کی تیاریوں سے آگاہ کرنے کیلئے دو روزہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ مشق کا انعقاد کیا گیا ، جس میں فوج ، سی آر پی ایف او سول انتظامیہ نے شرکت کی۔اس مشق میں سول انتظامیہ بشمول جے کے پی، سی آر پی ایف ،ایس ایس بی او ر سول رضاکاروں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔بانہال کے جغرافیائی حالات مختلف قدرتی آفات سماوی سے نمٹنے میں کافی مشکلات پیدا کر رہے ہیں کیونکہ پسیاں گر آنے،بھاری برفانی تودوں کی وجہ سے و ہاں پہنچنے میں مشکلات آتے ہیں۔مشق کے دوران مختلف آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے کئی ڈرل بھی منعقد کی گئی۔فوج نے اس سلسلہ میں تمام ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال ومیل بنانے کے لئے ایک مشترکہ کنٹرول سیل بھی قائم کی تھی۔