عظمیٰ نیوزسروس
بانہال//بانہال — شراب کی بوتلوں سے لدا ٹرک ہفتے کے روز جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرنے سے ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب اس کا ڈرائیور رفاقت کھٹانہ ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک 300 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں یاسر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ ڈرائیور سمیت 2 دیگر افراد جنید اور ذاکر حسین کو ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں بچا کر ہسپتال منتقل کیا۔